نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ساڑھے چار بجے ہوگا جس میں آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر فیصلے ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک ایران تعلقات پر اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ منگل کو ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنگجور میں ایک چھوٹے سے گاؤں پر میزائل حملے کیے تھے جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہوئی تھیں۔
پاکستان نے گزشتہ صبح ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔