• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ سعود کس بھارتی اداکارہ کے نقش قدم پر چلنے کیلئے پُرعزم ہیں؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ جویریہ سعود نے بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 48 برس کی عمر میں ماسٹرز میں داخلہ اور 50 برس کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرکے مثال قائم کردی۔

تاہم اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ و مصنفہ کے نقدش قدم پر چلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر ٹوئنکل کھنہ کے ماسٹرز مکمل کرنے کی خبر کو ری شیئر کیا۔

انہوں نے اس کے ساتھ میں کیپشن میں لکھا کہ ’کاش میں بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا ہی کرسکوں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید