• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ کرنیوالی اسرائیلی پرواز کلیئر قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بم کی اطلاع پر بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی اسرائیل کی پرواز کلیئر کر دی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ آسٹرین ایئر کی پرواز صوفیہ ایئر پورٹ سے منزل ویانا کے لیے روانہ ہو گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بم کی اطلاع پر ایمرجنسی ڈیکلیئر کر کے پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی، مسافروں اور سامان کے علاوہ طیارے کی اسکیننگ میں 5 گھنٹے سے زائد وقت لگا۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں تقریر کے لیے جانے والے نوجوانوں کا وفد بھی طیارے میں سوار تھا، طیارے میں بم یا ایک مشکوک چیز کی موجودگی کے شبے میں ایمرجنسی کوڈ جاری کیا گیا تھا۔

پرواز کے دوران عملے کو جہاز میں بم یا کسی مشکوک شے کی موجودگی کی نامعلوم اطلاع موصول ہوئی تھی۔

طیارہ بلغاریہ کی سرحد کے قریب 36000 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ رخ موڑ کر صوفیہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کو فورسز نے گھیر لیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید