• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک پر منفی کمنٹس: امریکی شہری کا درجنوں خواتین کیخلاف کروڑوں ڈالر کا مقدمہ

امریکا میں ایک شخص نے سوشل میڈیا ایپ فیس بک گروپ میں اس کے بارے میں منفی کمنٹس پوسٹ کرنے پر 27 خواتین کے خلاف ساڑھے 7 کروڑ ڈالر کا مقدمہ کیا ہے۔

اسکے مطابق ان خواتین نے اپنے کمنٹس میں اسے نامناسب انداز میں بہت قریب آنے والا اور اچانک تعلق توڑنے والا قرار دیا۔  

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ نیکو ڈی امبروسیو نے دعویٰ کیا کہ متعدد خواتین نے اسکی شہرت کو داغدار بنانے کے لیے فیس بک گروپ پر اپنے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے منفی ریمارکس دیے۔ 

واضح رہے کہ فیس بک کے اس گروپ کا آغاز نیویارک سے ہوا لیکن اب امریکا کے تمام بڑے شہروں میں اس کی شاخیں موجود ہیں۔

شکاگو سے تعلق رکھنے والے  نیکو ڈی امبروسیو کے معاملے میں درجنوں خواتین نے توہین آمیز کمنٹس کیے اور ان پر مختلف الزامات عائد کیے۔ 

جس کے بعد نیکو ڈی امبروسیو نے ان خواتین، فیس بک کے اس گروپ کے ماڈریٹر اور پیرنٹ کمپنی کے خلاف 75 ملین ڈالر کا مقدمہ کیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید