مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ سرگودھا سے امیدوار صادق علی کی وفات کا 15 جنوری کو جاری کیا گیا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی ہے۔
سرگودھا میں این اے 85 سے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کیا گیا۔
محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ چک 142 جنوبی کے رہائشی آزاد امیدوار صادق علی کینسر کے مریض تھے، این اے 83 ، این اے 85 میں آزاد امیدوار صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا ہے کہ صادق علی کی وفات کا معاملہ اٹھا کر الیکشن رکوانے کی سازش کی گئی ہے۔
اس حوالے سے امام مسجد کفایت اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صادق علی 2 جنوری کو فوت ہوئے نمازہ جنازہ 3 جنوری کو پڑھائی۔
واضح رہے کہ سرگودھا میں ایک امیدوار کی وفات کے باعث قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔
حلقہ این اے 83 اور حلقہ این اے 85 میں 8 فروری کو الیکشن نہیں ہو گا۔
الیکشن کمیشن ان دو حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔