پشاور میں حلقہ پی کے 82 سے آزاد امیدوار ملک طارق پر انتخابی ریلی کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملک طارق محفوظ رہے، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
فائرنگ کے بعد آزاد امیدوار ملک طارق نے کہا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس سے 2 کارکن زخمی ہوئے ہیں۔