• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں میں موبائل فون کے بڑھتے جنون کی ویڈیو سامنے آ گئی

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

ان دنوں ہر جگہ ہی چھوٹے بچے موبائل فون کے دیوانے نظر آتے ہیں حالانکہ اس کا زیادہ استعمال ان کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے تاہم پھر بھی ان کا جنون ہر وقت ہی اسے پانے کے لیے برقرار رہتا ہے۔

بھارتی صنعت کار نے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ چھوٹے بچوں میں موبائل فون کا جنون کس حد تک بڑھ گیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹا بچہ اپنے کھانے کو ہی موبائل فون سمجھ لیتا ہے اور اسے کان سے لگانے کی کوشش کرنے لگتا ہے۔

ایسے میں وہاں موجود اس کے اہلِ خانہ کو ہنستے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چھوٹے بچوں کے لیے موبائل فون کا زیادہ استعمال نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید