پنجاب کے شہر نارووال کے سرحدی علاقے میں ہرن شہری آبادی میں آ گیا۔
شہریوں نے ہرن کو پکڑ کر وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا، وائلڈ لائف کے عملے نے ہرن کو جنگل میں آزاد کر دیا۔
وائلڈ لائف فیلڈ آفیسر کےمطابق ہرن بھٹک کر پسوال گاؤں میں داخل ہو گیا تھا، جسے شہریوں نے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا۔
ہرن کو میڈیکل چیک اپ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بنیال کے نواحی جنگل میں آزاد کر دیا گیا تاکہ وہ اپنے قدرتی مسکن میں رہ سکے۔