مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں صدیوں پرانے پٹواری نظام سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تو خیال تھا یہ ممکن نہیں۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 18-2017 میں نواز شریف کی قیادت نے یہ ممکن بنا دیا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ اس دوران زرعی زمینوں کا اندراج اور فرد کا اجرا/اراضی کی منتقلی کمپیوٹرائز ہو رہے تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب رکا ہوا یہ سفر پھر سے شروع ہو گا اور پھر پاکستان اٹھے گا۔