• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھا سمندر، جہاں پانی، ریت اور برف ساتھ ملتے ہیں


جاپان میں سمندر کی انوکھی تصویر سامنے آئی ہے، جس میں پانی کے ساتھ برف اور ریت بھی ایک ساتھ ملتے نظر آرہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اس خوب صورت منظر کو دکھایا گیا ہے۔

یہ تصویر جاپان کے ساحل کی ہے، جس میں برف، ریت اور پانی کو ایک دوسرے کے ساتھ مل جانے کے مناظر نظر آرہے ہیں۔

تصویر میں دائیں جانب برف نظر آرہی ہے جبکہ بائیں جانب سمندر ہے اور درمیان میں موجود ایک شخص ریت پر چل رہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید