• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لذیز، ذائقے دار سینڈوچز سے چُھٹی کا مزہ دوبالا کریں

فوزیہ ناہید سیال، لاہور

روایتی ناشتے، کھانے کھا کھا کے بھی جی اوب سا جاتا ہے۔ روز وہی انڈا، پراٹھا، چائے۔ چُھٹی کے روز حلوا پوری، یا پھر کبھی آلو بَھرے پراٹھے، تو کبھی رات کے بچے سالن کے ساتھ تلی ہوئی روٹی۔ آج ذرا ناشتے میں ہماری دی گئی تراکیب سے کچھ سینڈوچز بنائیں اور ایک ’’ذرا ہٹ کے‘‘ سا سنڈے برنچ انجوائے کریں۔

چکن گرلڈ کلب سینڈوچ

اجزاء: چکن ڈھائی سو گرام، ادرک، لہسن کا پیسٹ دو چائےکے چمچ، کالی مرچ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، سلاد کے پتّے دو سے تین عدد، بند گوبھی تھوڑی سی، مایونیز چار کھانے کے چمچ، ڈبل روٹی تین بڑے سلائسز، کیچپ حسبِ ضرورت۔

ترکیب: چکن کو ادرک، لہسن کے پیسٹ کے ساتھ بوائل کرکےریشےکرلیں۔ سلاد کے پتّے صاف کرلیں اور بند گوبھی کاٹ لیں۔ پھر ریشے دار چکن میں کالی مرچ، نمک، مایونیز اور بند گوبھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ گرلڈ پین پر ڈبل روٹی اِس طرح گرل کریں کہ گرل کے نشان ڈبل روٹی پر آجائیں۔ اب ایک سلائس پر سلاد کے پتّے پھیلا لیں۔ اُس کے اوپر کیچپ لگا دوسرا سلائس رکھیں۔ پھر سب سے اوپر چکن اور مایونیز کا مسکچر پھیلائیں اور کیچپ لگا ہوا تیسرا سلائس رکھ دیں۔ چکن گرلڈ کلب سینڈوچ تیار ہے۔ درمیان سے کاٹ کے سرو کریں۔

آملیٹ سینڈوچ

اجزاء: انڈے دوعدد، نمک چوتھائی کھانے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، چلی فلیکس آدھا چائےکاچمچ، پیاز، ہرا دھنیا، ٹماٹر، ہری مرچیں (باریک کٹے ہوئے) حسبِ ضرورت، چیڈر چیز حسبِ پسند، ڈبل روٹی کے بڑے سلائسز دو عدد، تیل تلنے کے لیے۔

ترکیب: چیڈرچیز کے سوا تمام اجزاء کو ایک پیالے میں ڈال کرمکس کرلیں، پھر گرم فرائینگ پین میں تیل ڈالیں اور یہ انڈے کا آمیزہ پین میں ڈال دیں۔ جب آملیٹ دونوں سائیڈز سے ہلکا براؤن ہو جائے، تو ایک سائیڈ پر چیڈر چیز رکھیں اور آملیٹ کی آدھی سائیڈ پلٹ دیں۔ ہلکی آنچ پر جب چیڈرچیز melt ہوجائے، تونکال کے ڈبل روٹی کے دو سلائسز کے بیچ میں رکھ کے سینڈوچ بنا لیں۔ چاہیں تو درمیان سے ہاف یا تکون شیپ میں کاٹ لیں۔

ایگ اینڈ ویجی ٹیبل سینڈوچ

اجزاء: انڈے چارعدد، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، گاجر ایک عدد، شملہ مرچ ایک عدد، ہرا دھنیا تھوڑا سا، مایونیز چار کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، ڈبل روٹی دو سلائسز۔

ترکیب: انڈے بوائل کرکے سفیدی اور زردی الگ کرلیں۔ سفیدی کے کیوبز کاٹ لیں۔ گاجر، شملہ مرچ اور دھنیا بھی کاٹ لیں۔ زردی میش کریں اور ڈبل روٹی کے علاوہ تمام اجزاء ایک بائول میں اچھی طرح مکس کرلیں۔ ڈبل روٹی کے سلائسز توے پرسینک لیں۔ اب ایک سلائس پر تیار شدہ مکسچر پھیلائیں اور اوپر دوسرا سلائس رکھ۔ کے درمیان سے کاٹ لیں۔