• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موقع ملے تو لاڑکانہ میں پی پی کی ضمانت ضبط کروادیں گے، مصطفیٰ کمال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں موقع ملے تو لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ضمانت ضبط کروادیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی جنہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی حمایت پر ان کے مشکور ہیں، ہمارا اور مرکزی مسلم لیگ کا اتحاد ملکی بقاء کےلیے ہے۔

کراچی میں امن و امان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اچھے نہیں لیکن بروں میں کم برے ہیں، آج اگر کراچی میں امن ہے تو اس کےلیے قربانیاں دی ہیں، ہم نے کراچی کے امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پی پی نے 15 سال کی کارکردگی سے ہماری پوزیشن مضبوط کی، 15 سال کی حکومت کے بعد بلاول بھٹو زرداری ایک یو سی کی مثال نہیں دیتے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ امن کو تباہ کرنے کا سوال ہم سے نہیں پی پی سے کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کو لگ رہا ہے کہ ان کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ضائع ہو رہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر نے یہ بھی کہا کہ ہم 2013 والی پوزیشن پر واپس آجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید