• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اکرم راجا نے آزاد امیدوار قرار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

سلمان اکرم راجا نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں این اے 128 لاہور سے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار ہوں۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے لیکن پارٹی موجود ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عدالت اس صورتحال میں الیکشن کمیشن سے آزاد امیدوار ڈکلیئر کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت الیکشن کو حکم دے کہ میرا نام بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر درج کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید