• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو مجھ سے مناظرہ کرلیں، نہال ہاشمی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مناظرے کی دعوت پر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پہلے نواز شریف کے قد تک پہنچ جائیں پھر مکالمے کی خواہش کریں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو کی مناظرے کی دعوت قبول کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو خارجی، معاشی، انتظامی امور پر مجھ سے مناظرہ کرلیں۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ بلاول بھٹو وقت اور مقام کا فیصلہ کریں، حقیقت کا فیصلہ عوام کریں گے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا بلاول بھٹو زرداری لاہور کو کراچی جیسا بنانے کی بات کر سکتے ہیں؟

خیال رہے کہ جلسے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مناظرے کا چلینج کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، ن لیگ کا امیدوار ٹی وی پر آکر ان سے ملکی مسائل پر بحث کرے۔

قومی خبریں سے مزید