ریٹائرڈ یا مستعفی جج کے خلاف کونسل کو کارروائی سے روکنے کے فیصلے کو وفاقی حکومت نے چیلنج کردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں وفاقی حکومت نے عافیہ شہر بانو ضیاء کیس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔
وفاق نے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو پریکٹس پروسیجر قانون کے تحت چیلنج کیا ہے، اپیل میں جوڈیشل کونسل اور رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ اصول طے کرے کسی جج کے مستعفی ہونے کے باوجود کونسل کارروائی جاری رکھ سکتی ہے۔
اپیل میں حکومت نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ 27 جون 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
سابق جج اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے عافیہ شہر بانو ضیا کیس کا فیصلہ دیا تھا۔
فیصلے میں قرار دیا گیا تھا کوئی جج مستعفی ہو جائے یا ریٹائرڈ ہو جائے تو کونسل کارروائی نہیں کر سکتی۔