• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفافیت کے سوالات 2024ء کے انتخابات پر منڈلا رہے ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو--- فائل فوٹو
بلاول بھٹو--- فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نوازشریف واضح طور پر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لیے عوام کے بجائے کسی اور پر بھروسہ کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  شفافیت کے سوالات 2024ء کے انتخابات پر منڈلا رہے ہیں۔

بلاول نے یہ بھی کہا کہ آج کیے گئے فیصلوں کے اثرات پاکستان کے نوجوانوں کو بھگتنا پڑیں گے، میرے خیال میں یہ بہتر ہوگا اگر انہیں یہ فیصلے کرنے کی اجازت دی جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی241 ملین کی آبادی کا تقریباً دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی رکاوٹوں کے باوجود مفت بجلی فراہم کرنے اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کو فروغ دینے کا ٹھوس منصوبہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کے پیشِ نظر پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کی تنظیمِ نو کی تجویز بھی منشور میں شامل ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے آزاد امیدواروں کے ساتھ حکومت بنانے کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید