اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہریار آفریدی کی کوہاٹ کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے پولیس کو 6 فروری تک شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے شہریار آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کی جبکہ انہیں 6 فروری تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 6 فروری کو حفاظتی ضمانت کا آرڈر ازخود غیر مؤثر ہوجائے گا۔
عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شہریار آفریدی کی ضمانت منظور کی۔