• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں امپورٹڈ نہیں مقامی وزیراعظم تھا، بانی پی ٹی آئی ناکام وزیراعظم تھا، نواز شریف

نواز شریف: فوٹو سوشل میڈیا
نواز شریف: فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں امپورٹڈ نہیں مقامی وزیراعظم تھا جبکہ بانی پی ٹی آئی ناکام وزیراعظم تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو وعدہ کروں، وہ نبھاتا ہوں، وعدہ کرکے یو ٹرن نہیں لیتا۔

ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ  اگر ن لیگ کو موقع ملا تو وہ کام کرکے جائیں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی، کیا مجھ سے یہ دشمنی تھی کہ میں نے لوڈشیڈنگ ختم کی؟ دہشتگردی کس نے ختم کی؟ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ آج کا پاکستان 2017 کے پاکستان سے بہتر ہے؟

نواز شریف نے کہا کہ میں امپورٹڈ وزیراعظم نہیں مقامی وزیراعظم تھا اور وہ ناکام وزیراعظم تھا، میری ہمت نہیں ٹوٹی آج بھی میری ہمت جوان ہے۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کو ہتھکڑی لگائی جاتی ہے؟ لوگوں کوتکلیف میں کیوں ڈال دیا گیا؟ کوئی یہ کہہ سکتاہے کہ آج کا پاکستان 2017 کے پاکستان سے بہتر ہے؟ ہم اس سارے نظام کو بدلیں گے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ 8 فروری کو خدمت کا موقع ملا تو ننکانہ صاحب کو ماڈل سٹی بنائیں گے، ننکانہ صاحب میں دل کی بیماری کا اسپتال بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید