استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد بننے والی حکومت 5 سال پورے کرے۔
لودھراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ دو تین سال چلنے والی حکومتیں کام نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ایسی حکومت بنے جو 5 سال پورے کرے، ایسے کام کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔