عام انتخابات 2024 کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ کیلئے 4 لاکھ 49 ہزار287 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کےلیے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ 6 ہزار 533 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ 42 ہزار 754 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
اس سلسلے میں پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 73 ہزار 586 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 74 ہزار 274 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔
سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے 24 ہزار 420 اور سندھ صوبائی اسمبلی کے لیے 26 ہزار 649 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔
خیبر پختوانخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 72 ہزار 769 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 81 ہزار 281 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 35 ہزار 758 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 60 ہزار 550 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔