امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس کی سیاست اور وسائل پر چند خاندانوں کا قبضہ نہ ہو، ملکی سیاست پر آج بھی ایسٹ انڈیا کمپنی کا ساتھ دینے والے قبیلے کے لوگ مسلط ہیں۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں ترازو کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں مائیں بہنیں اور بیٹیاں محفوظ ہوں، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر انسان کی بزرگ اور بچے کی عزت ہو۔
سراج الحق نے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں اقلیتیں محفوظ ہوں اور ترقی ہوں، ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کرپشن اور ظلم نہ ہو، جس کے پاسپورٹ کی دنیا کے ہر ایئرپورٹ پر عزت ہو۔