آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر گزشتہ روز کے کاروبار کے آغاز کے ریٹس پر برقرار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 17پیسے سستا ہو کر279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے کا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی ڈالر اسی بھاؤ پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 428 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 428 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔