• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظہر عباس کی کتاب نوجوان نسل کے لیے تاریخ کی کتاب ہے، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ مظہر عباس کی کتاب نوجوان نسل کےلیے تاریخ کی کتاب ہے۔

رضا ربانی نے کراچی میں سینئر صحافی اور معروف کالم نگار مظہر عباس کی کتاب ’سلیکٹر سے سلیکٹڈ تک سنگھاس پر کون؟‘ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کو منصوبے کے تحت مسخ کیا گیا، مظہر عباس کی کتاب نوجوان نسل کے لیے تاریخ کی کتاب ہے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو نصاب پڑھایا جارہا ہے وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے، پاکستان اس جگہ کھڑا ہے جہاں قومی بحث کا آغاز ناگزیر ہوچکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا آج مباحثہ شروع کریں اور کل سے مداخلت ختم ہوجائے، ایسٹ انڈیا کمپنی سے آج تک سلیکٹر اور سلیکٹڈ کی کہانی چلتی آئی ہے۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ سامراج چلا گیا لیکن جو ذہن سازی کر کے گیا وہ ختم نہ ہوئی، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے انتقال کے بعد بیوروکریسی نے پاکستان کا مقصد بدل دیا۔

تقریب سے سیاستدانوں میں حافظ نعیم الرحمان، ڈاکٹر فاروق ستار، محمد زبیر، صحافی سہیل واڑئچ نے بھی اظہار خیال کیا۔

قومی خبریں سے مزید