• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاج حیدر کا این اے 73 ڈسکہ میں زیرِ حراست 3 کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر---فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر---فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے انچارج سینٹرل الیکشن سیل اور سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر این اے 73 ڈسکہ میں زیرِ حراست 3 کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

خط میں تاج حیدر نے لکھا ہے کہ ہمارے 3 کارکن رانا گلزار، رانا بہادر علی اور رانا احسان کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ہمارے الیکشن آفس میں فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا۔

خط میں تاج حیدر کا کہنا ہے کہ پولیس کھلے عام ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے، ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ان کا خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ استدعا ہے کہ فوری مداخلت کریں اور حکم دیں کہ بے گناہ کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید