• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کو ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

حازم بنگوار، فائل فوٹو
حازم بنگوار، فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کی زندگی کا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا۔

حازم بنگوار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اُنہیں ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے کا کنفرمیشن لیٹر تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ خبر دیتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کرنے کے لیے داخلہ لینے کا میرا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا ہے!

 حازم بنگوار نے یہ بھی لکھا کہ لیکن میں پڑھائی مکمل کرنے کے لیے پاکستان نہیں چھوڑ رہا بلکہ میں ابھی  آن لائن کلاسز لینا شرکت لوں گا اور اگلے سال ڈگری لینے کے لیے امریکا جاؤں گا۔

اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملنے پر مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید