• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک اپنے بچوں کو اہم میٹنگز میں کیوں لے جاتے ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اپنے ننھے بچوں کو اپنے ساتھ منظرِ عام پر لانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتوں سے لے کر اسپیس ایکس کے کنٹرول روم تک، دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کے چھوٹے بچوں کو ان کے ساتھ کئی بار دیکھا جا چُکا ہے۔

ان کے تمام بچوں میں سے 4 سالہ بیٹے ’لٹل ایکس ( Lil X)‘ کو ان کے ساتھ سب سے زیادہ منظرِ عام پر دیکھا گیا ہے۔

ایلون مسک بیٹے’لٹل ایکس ( Lil X)‘ کو مشکل وقت میں اپنا معاون قرار دیتے ہیں۔

حال ہی میں ان کے اس 4 سالہ بیٹے کو وائٹ ہاؤس میں بھی ان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

ایلون مسک کا یوں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اہم کاروباری اور سیاسی میٹنگز میں اپنے ساتھ لے کر آنا غیر معمولی بات ہے اور اسی لیے یہ میڈیا پر موضوعِ بحث بھی ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 
فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

اب تک کئی مبصرین اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں کہ ایلون مسک اپنے بچوں کو اہم ملاقاتوں کے دوران اپنے ساتھ کیوں لاتے ہیں؟

فوٹو بشکریہ اے پی
فوٹو بشکریہ اے پی

کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک اپنے بچوں کو یوں اپنے ساتھ منظرِ عام پر لا کر لوگوں کو اپنے نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

کچھ اور مبصرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو جان بوجھ کر اہم ملاقاتوں میں لایا جاتا ہے تاکہ دھیان بٹایا جا سکے اور اس سے ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کو فائدہ ہو سکے۔

خاص رپورٹ سے مزید