بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا کی رواں سال 2025ء سے متعلق کی گئی ایک اور پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی۔
بابا وانگا کے ماننے والوں کے مطابق آنجہانی نجومی نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد، 9/11 کے دہشت گرد حملے، 2004ء میں تھائی لینڈ کے سونامی، عالمی وباء کورونا وائرس، چرنوبل کی تباہی، بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات اور 2022ء کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کے خطرے اور پینے کے پانی کی قلت سچ ثابت ہوئیں۔
اسی طرح ان کی گزشتہ برس 2024ء کے لیے کی گئی 2 پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں جن میں لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہونے اور ترقی یافتہ ممالک میں معاشی بحران سے متعلق پیش گوئیاں شامل ہیں۔
انہوں نے اپنی موت سے قبل 2025ء کے لیے بھی متعدد پیش گوئیاں کر رکھی ہیں جن میں سے تباہ کن زلزلے سے متعلق کی گئی پیش گوئی میانمار میں آنے والے زلزلے کے بعد سچ ثابت ہو گئی۔
اب 2 اپریل 2025ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا کی عالمی اقتصادی تباہی سے متعلق پیش گوئی سچ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر بڑھتی ہوئی عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کے زوال کے آغاز سے متعلق ان کی ایک اور پیش گوئی کو سچ ثابت کر رہی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ 2025ء سے متعلق نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا کی یورپ میں جنگ سے متعلق کی گئی تیرسی پیش گوئی حقیقت کا روپ اختیار کرتی ہے یا نہیں۔