رحیم یار خان میں غیر ملکی سائیکلسٹ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے والے اے ایس آئی کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی۔
اس حوالے سے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی اہم ہے، برطانیہ، اٹلی اور ایرانی سیاح شامل تھے ان کو سیکیورٹی دینا پولیس کا فرض ہے۔
رضوان عمر گوندل نے کہا کہ غیر ملکی سیاح سیکیورٹی لینے سے گریزاں تھے جس پر پولیس اہل کار کی تلخ کلامی ہوئی۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح ایسے علاقے کی طرف جانا چاہتے تھے جہاں کچھ عرصہ قبل جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ غیر ملکی سائیکلسٹ سے پولیس کی بدتمیزی کا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا، صادق آباد تھانہ صدر کے اے ایس آئی نے غیر ملکی سیاح کو تھپڑ مارا تھا۔