خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ 2 کے حلقے پی کے 91 سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار عصمت اللّٰہ انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پی کے 91 کوہاٹ 2 سے امیدوار عصمت اللّٰہ کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔
اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔
اے آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں پولیس آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بین الصوبائی کار لفٹر گروہ پکڑا ہے، یہ گروہ گاڑیاں چوری اور چھینتا تھا، گروہ میں ون فائیو پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے، گرفتار پولیس اہلکار کا نام ایاز ہے، پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، کراچی میں یہ گینگ بڑی گاڑیاں چوری کرتا اور چھینتا تھا، اے وی ایل سی کی کارروائی کے دوران 23 کاریں برآمد کی گئی ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج ہمیں کیوں نبیﷺ سے محبت اپنے علم اور تعلیم کے شعبے میں کمی کا حساس نہیں دلاتی
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سزا مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کو اپنے اپنے ملک واپس بھجوایا جائے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کون کررہا ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ اس کے پیچھے برطانوی اور امریکی حکومتیں ہیں
وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز نے کراچی میں 100 اسکولوں کا افتتاح کیا۔
عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف حکمتِ عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
صوبہ سندھ کے شہر دادو میں گھر کی دیوار گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف وزیرستان میں بھی کارروائی کی جہاں 13 مزید خوارج کو ہلاک کردیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورٹ پالیسی کے مطابق جلد کیس مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے چند خیمے اور نیک خواہشات کے سوا کچھ نہیں ملا
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے انسانی جانوں کی اہمیت اور ان کے مسائل سے عاری ہیں، بعض چھوٹے لوگ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے دیت کی رقم 45 ہزار گرام چاندی مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے فیملی کورٹ ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔