• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر افسوس ہے، لیاقت بلوچ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر افسوس ہے۔

ایک بیان میں  لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست بحرانی صورت حال سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی قیادت اور سیاسی جماعتوں کو قومی ترجیحات پر اکٹھا ہونا ہو گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔

فیصلہ سنانے کے وقت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 342 کا بیان کمرۂ عدالت میں ریکارڈ کرنے کے لیے سوالنامہ دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ ہمارے وکلاء موجود نہیں ہم کیسے بیان ریکارڈ کرائیں گے؟

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے کہا کہ آپ کے وکلاء حاضر نہیں ہو رہے، آپ کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید