• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس کے حوالے سے جو فیصلہ آیا ہے اس پر دکھ ہوا، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سائفر کیس کے حوالے سے جو فیصلہ آیا ہے اس پر دکھ ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ سائفر کیس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اس فیصلے کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو واضح ہوچکا ہے کہ یہ انصاف کا قتل ہے، یہ اس لیے کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو مایوس کیا جائے اور اُنہیں اشتعال دلایا جائے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ نہ ہم مایوس ہوں گے اور نہ اشتعال میں آئیں گے، ہم اپنا انتقام 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید