بلوچستان کے علاقے مچ اور کولپور کمپلیکس پر حملے میں 3 خودکش بمباروں سمیت 9 دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 بہادر جوان اور 2 شہری شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مچ، کولپور کمپلیکسز پر حملہ 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے پر علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کے بےلوث عزم کا ثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔