• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مذہبی جماعت کا دھرنا جاری، کہیں ٹریفک معطل، کہیں روانی شدید متاثر

ناتھاخان پل کے قریب دھرنے کے شرکاء بڑی تعداد میں موجود، چھوٹی دونوں تصاویر میں راہگیر اپنے راستے بدل رہے ہیں۔ - کولاج فوٹوز: پی پی آئی
ناتھاخان پل کے قریب دھرنے کے شرکاء بڑی تعداد میں موجود، چھوٹی دونوں تصاویر میں راہگیر اپنے راستے بدل رہے ہیں۔ - کولاج فوٹوز: پی پی آئی

کراچی میں 11 مقامات پر مذہبی جماعت کا پاراچنار واقعات کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔ 

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کے علاقوں ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی، شارع فیصل پر ناتھا خان پل، گولیمار، پاور ہاؤس چورنگی اور یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی، سُرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے فلیٹس کے سامنے بھی احتجاج جاری ہے۔

اسکے علاوہ شارع پاکستان پر عائشہ منزل اور انچولی جبکہ گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کےلیے متبادل راستے دیے گئے ہیں اور نفری سڑکوں پر موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید