پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات پر وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے۔
انہوں نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کرنے ہیں تو کھلے دل سے کرے، ہم حکومت سے مذاکرات ملک کے مفاد میں کر رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی این آر او نہیں مانگا، خواجہ آصف اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ حکومت سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے روکے۔