• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کو وزارتِ تعلیم کے بجائے وزارتِ صنعت و پیداوار میں بھی رجسٹریشن کا اختیار مل گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دینی مدارس کو وزارتِ تعلیم کے بجائے وزارتِ صنعت و پیداوار میں بھی رجسٹریشن کا اختیار مل گیا۔

صدرِ مملکت نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق پارلیمان سے منظور سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر دستخط کردیے۔

صدر کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی نے اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ایکٹ پر دستخط کے ساتھ ہی صدر نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024ء میں ترمیم کا آرڈیننس بھی جاری کردیا۔

ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق آرڈیننس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک محدود ہوگا۔

اسلام آباد کے مدارس اپنی مرضی سے وزارتِ تعلیم سے بھی رجسٹر ہوسکیں گے ۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا بتانا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا گیا ہے، قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کر کے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید