جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق ایکٹ کے قانون بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا ہے کہ مدارس ایکٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق ایکٹ کے قانون بننے کا خیرمقدم کیا ہے، جے یو آئی (ف) دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی۔
اسلم غوری نے مزید کہا کہ دینی اداروں کے تحفظ کےلیے علماء کا اتحاد اہم ہے، ہر سازش ناکام بنائیں گے، مدارس کی خود مختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مدارس ایکٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر اللّٰہ کے حضور سجدہ شکر کرتے ہیں۔ قوم، کارکنان اور اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ کریم نے سرخرو کیا، جدوجہد رنگ لے آئی۔ جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی، مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور پاکستان کے نظریاتی جغرافیے کے محافظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دینی اداروں کے تحفظ کےلیے علماء کا اتحاد اہم ہے، مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، مدارس کی خود مختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔