• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت سے پرویز الہٰی کو چھڑا لانے کا کبھی نہیں کہا، ثمیرا الہٰی

اسکرین گریپ, سوشل میڈیا ویڈیو
اسکرین گریپ, سوشل میڈیا ویڈیو

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ اور تحریک انصاف کی پی پی 34 سے آزاد امیدوار ثمیرا الہٰی نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی حق پر ہونے کی وجہ سے مشکلات برداشت کر رہے ہیں۔

گجرات میں پریس کانفرنس کے دوران ثمیرا الہٰی نے کہا کہ چوہدری شجاعت کو کبھی نہیں کہا کہ پرویز الہٰی کو چھڑا کر لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ظہور پیلس میں تالے لگانے اور توڑنے کی باتیں افسوس ناک ہیں، ہم اپنے لیے نہیں ان لوگوں کےلیے پریشان ہیں جنہیں اٹھایا جارہا ہے۔

پی پی 34 کی آزاد امیدوار نے مزید کہا کہ پرویزالہٰی کی انتخابی مہم کےلیے جو ہمارے پاس آتا ہے اسے تھانہ بلا لیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظہورالہٰی کی بیٹیاں ظلم کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گی، ہمیں کوئی خوف زدہ نہیں کرسکتا۔

ثمیرا الہٰی نے یہ بھی کہا کہ پرویزالہٰی کو مرضی کا انتخابی نشان بھی نہیں دیا جا رہا، انتخابی نشان کوئی بھی ہو عوام ووٹ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ہی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین نے واضح کردیا تھا پرویز الہٰی جس حلقے سے الیکشن لڑے گا وہاں فیملی کا کوئی دوسرا امیدوار نہیں ہوگا، ہمیں اندازہ ہے وہ اب مجبور ہیں۔

ثمیرا الہٰی نے کہا کہ پرویزالہٰی نے ظہور پیلس میں الیکشن مہم نہ کرنے کے بارے میں تحریر دی جس کی شجاعت حسین نے منظوری دی۔

قومی خبریں سے مزید