گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں غذر اور نواحی شہر دنیور سے ہزاروں افراد بھی آکر شریک ہوگئے۔
گندم کی سبسڈی واپس لینے کے خلاف دیے گئے دھرنے کا آج 29واں دن تھا۔
کل سبسڈی بحال کر دی گئی تاہم دھرنے کے شرکا نے اپنا احتجاج دیگر 15 مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان فنانس ایکٹ 2023ء فوری ختم کیا جائے اور جی بی میں لگے تمام غیرقانونی ٹیکسز بھی واپس لیے جائیں۔