امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62، 63 کو ختم کرنے کے ن لیگ کے وعدے خواب ہی رہیں گے۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ کے منشور کی دیگر سابقہ حکمران پارٹیوں نے بھی حمایت کی۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ سابقہ حکمران پارٹیاں ملک کو سیکیولر بنانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو سیکیولر بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔