لاہور ہائی کورٹ نے پولنگ اسٹیشنز تبدیلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پی پی 157 لاہور کے 27 پولنگ اسٹیشنز تبدیل کرنے کے خلاف سماعت ہوئی۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے امیدوار حافظ فرحت عباس کی درخواست پر سماعت کی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ کچھ پولنگ بوتھ تبدیل کیے ہیں، عدالت درخواست مسترد کرنے کا حکم دے۔