گلوکارہ آئمہ بیگ نے مختلف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کو اپنی انسٹا اسٹوری میں ری شیئر کرکے صارفین کو شش وپنج میں مبتلا کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے اسٹوری شیئر کی ہے۔
آئمہ بیگ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری میں گردشی خبر کی پوسٹ کو ری شیئر کیا گیا ہے جس کے مطابق ’پی ایس ایل 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ پیش کریں گے‘۔
اس کے ساتھ ہی گلوکارہ نے ’بریکنگ نیوز‘ کے اسٹیکر، جھکنے والے اور آنکھوں والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ 2015 سے اب تک گلوکار علی ٖظفر نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین ایڈیشنز کے لیے اپنی آواز میں ترانہ ریکارڈ کروایا تھا۔
تاہم اب گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پی ایس ایل 9 کے ترانے کے لیے گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کو منتخب کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے گلوکار اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔