• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

 
سلمان اکرم راجہ: فوٹو فائل
سلمان اکرم راجہ: فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ بیلٹ پیپر کی تبدیلی یا الیکشن کا التوا نہیں چاہتے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ فارم 33 میں آزاد امیدوار کے بجائے پارٹی وابستگی لکھی جائے۔

 الیکشن کمیشن کے رکن اکرام اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اس وقت کوئی سرٹیفکیٹ نہیں، سرٹیفکیٹ کے بغیر پارٹی کا کوئی وجود نہیں ہوتا، جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سیاسی جماعت کو تحلیل کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہے۔

 وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت ہے، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ ویب سائٹ سے بھی ہٹا لیں؟سیاسی جماعت وہی ہوگی جس کونشان ملا ہو۔

خیال رہے کہ فارم 33 امیدواروں کے ناموں کے مندرجات پر مشتمل فارم ہوتا ہے اور سلمان اکرم راجا کے فارم 33  پر ان کی پی ٹی آئی سے وابستگی درج نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید