• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ، پی پی کو 100 سال بھی حکمرانی ملے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق

سراج الحق : فوٹو فائل
سراج الحق : فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج یہ پھر نعرہ لگا رہے ہیں کہ پاکستان کو نواز دو، اگر ان لوگوں کو 100 سال بھی حکمرانی ملے، پھر بھی پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اس ملک کو تباہ کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کو اس قوم کا امتحان ہے، آپ نے فیصلہ دینا ہے کیا پاکستان کلین ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 76 برسوں سے اس ملک پر قبضہ مافیا قابض ہے، ہم آپ کو ایسا پاکستان دیں گے جس میں غربت، مہنگائی اور بدامنی نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید