کراچی میں انٹر سال اول کے خراب نتائج کے معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
کمیٹی کا سربراہ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ اراکین میں آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکریٹری معین صدیقی شامل ہیں۔
کمیٹی انٹر سال اول کے نتائج سے متعلق شکایات کی جانچ کرے گی، ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور 15 روز میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔