خیبر پختون خوا میں آج مطلع ابر آلود ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کےمختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ عید تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔