• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے موازنے کو تیار ہوں، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وہ شہباز شریف سے موازنے کے لیے تیار ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے جھوٹے دعوے نہیں کیے، کام کیا، کلاؤڈ برسٹ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 35 منٹ میں 75 ملی میٹر بارش ہوگئی، غیر متوقع بارش کی وجہ سے رسپانس ٹائم میں تاخیر ہوئی لیکن عملہ گراؤنڈ پر موجود تھا۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہر میں کہیں بھی جماعت اسلامی کا کوئی چیئرمین نظر نہیں آیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کو دی گئی بریفنگ میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے باعث بارش میں نالے چوک ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید