یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگران وزیراعظم انواز الحق کاکڑ اور گورنر سندھ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغامات دیے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔
صدر عارف علوی نے یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے۔
ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا۔