پشاور کے حلقے این اے 33 پر ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھیج کر بتایا ہے کہ پرویز خٹک نے جعلی ووٹ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
خط کے متن کے مطابق دھاندلی کے لیے پرویز خٹک نے جدید اسکیننگ مشین لی ہوئی ہے، مشینوں کا استعمال پرویز خٹک 2021ء میں ضمنی انتخاب میں کر چکے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نوشہرہ میں دھاندلی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، دھاندلی کو نہ روکا گیا تو الیکشن فراڈ تصور ہو گا۔
اختیار ولی کا کہنا ہے کہ آر اوز وصول اور استعمال شدہ بیلٹ پیپرز کی تفصیل فارم 45 میں جاری کریں، چیف سیکریٹری اور آئی جی کو دھاندلی روکنے کا ٹاسک دیا جائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے جائیں۔