سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں سیالکوٹ کی سیٹ حلقہ نمبر ایل اے 31 جموں تھری کی انتخابی مہم کے دوران عوام سے گھل مل گئے اور انہیں تحریک انصاف کے امیدوار مقبول احمد کی حمایت کرنے اور انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کی۔ سابق گورنر نے کارکنوں سے بھی خطاب کیا اور ان کو جوش سے کام کرنے کی ہدایت کی ۔