پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کو سادہ اکثریت ملی تو وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، اگر سادہ اکثریت نہ ملی اور اتحادی حکومت بنی تو فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔
جیو نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بنتے ہی فی الفور ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا۔ بند اور نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، دھماکوں کا مقصد ہے ووٹرز کو ڈرایا جائے تاکہ وہ ووٹ ڈالنے نہ آئیں، تین سال پہلے دوبارہ بعض فیصلے ایسے ہوئے کہ دہشتگردوں کو موقع ملا، دنیا کا امن پاکستان کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ میٹنگ میں تین خواتین موجود تھیں، خواتین کا پہلا سینٹر ملتان میں مسلم لیگ ن نے قائم کیا، پنجاب میں ہزاروں خواتین کےلیے ووکیشنل سینٹر قائم کیے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی بیماری سیریس تھی، بیماری پر اس وقت کی حکومت نے میڈیکل بورڈ بنایا تھا۔
صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ دانش اسکولز کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلائیں گے، ہم نے پنجاب میں ڈھائی لاکھ ٹیچر بھرتی کیے، انہیں تربیت دی۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates